ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کی طلاق، الزامات اور جوابی مؤقف سامنے آگئے

0

کراچی:معروف ٹک ٹاکرز سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق کے معاملے پر الزامات اور جوابی بیانات سامنے آ گئے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی ایک شاندار تقریب کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی، تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا اور بالآخر علیحدگی کے بعد طلاق تک جا پہنچا۔

حال ہی میں سحر حیات نے اپنی طلاق سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سمیع رشید انہیں اکثر طلاق کی دھمکیاں دیتے تھے اور اہلِ خانہ کے سامنے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جاتا تھا، جس کے باعث انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب سمیع رشید نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مختلف مؤقف اپنایا۔ ان کے مطابق دونوں کے درمیان علیحدگی کی اصل وجہ ایک معمولی جھگڑا تھا جو ان کی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پیش آیا۔

سمیع رشید کا کہنا ہے کہ ان کے والدین بیٹی کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے تھے، تاہم سحر حیات کو یہ بات ناگوار گزری اور انہوں نے اپنے والدین کو اسٹیج سے ہٹانے کا کہا، جس پر تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ بڑھتے بڑھتے علیحدگی اور طلاق تک پہنچ گیا۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین بھی تقسیم دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ افراد دونوں کو نجی معاملات کو عوامی سطح پر لانے سے گریز کا مشورہ دے رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین اس معاملے کی نوعیت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے معمولی تنازع قرار دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.