دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار

0

اسلام آباد: دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کو ملکی بقا کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم عملدرآمد کمیٹی نے منصوبے میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کا حکم دے دیا۔

واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کی زیر صدارت منعقدہ ’’دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کمیٹی‘‘ کے اجلاس میں منصوبے کے دو اہم ترین پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈیم کی تعمیر میں پیش رفت، زمین کے حصول اور مقامی آبادی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

کمیٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی نگرانی کرتے ہوئے مقامی کمیونٹیز اور صوبائی حکام پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی رکاوٹیں دور کریں اور زمین کے حصول کے عمل کو تیز کریں تاکہ منصوبے پر کام بلا تعطل جاری رہ سکے۔

کمیٹی نے خبردار کیا کہ منصوبے میں مزید تاخیر ملک کی پانی، خوراک اور توانائی کی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.