جنوبی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

0

وانا :جنوبی وزیرستان کے  وانا رستم بازار  میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور  18 شہری زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق  جنوبی وزیرستان لوئر کے  وانا رستم بازار میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4  اہلکار زخمی ہوئے۔ بارود سپر مارکیٹ میں گیٹ کے قریب نصب تھا۔دھماکے میں 18 شہری زخمی بھی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.