راولپنڈی: کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف، ملزم گرفتار

0

راولپنڈی : کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنائے جانے کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ واقعے کے بعد ہسپتال کے سکیورٹی سپروائزر نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق واش روم میں موجود ایک خاتون کی چیخ و پکار سن کر سکیورٹی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا، جہاں مشتبہ شخص کو قابو کر لیا گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ملزم کے موبائل فون کی جانچ پر نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں، جس پر فوری طور پر پولیس کو طلب کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ موبائل فون کو قبضے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں اور تیمارداروں کی رازداری اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.