آئی سی سی ورلڈ کپ،ٹیم کے دورہ بھارت پر بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

آئی سی سی ورلڈ کپ،ٹیم کے دورہ بھارت پر بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی سی سی ولڈکپ 2023،پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بھارت کا معاملہ،ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت نیا موڑ اختیار کر گیاپی سی بی نے ورلڈکپ میں شرکت کے لئے وزیراعظم پاکستان سے رائے مانگی تھی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی ۔بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی کا پہلا اجلاس کل جمعرات کو ہوگا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی صدارت کے اجلاس میں پاکستان کے بھارت میں شرکت پر مشاورت ہوگی ۔کمیٹی میں وزارت خارجہ کے علاوہ، وزارت قانون، وزارت مواصلات، آئی ٹی، اطلاعات اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے نمائندے بھی شامل ۔جمعرات کو کمیٹی اجلاس میں پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف بھی شریک ہوں گے۔پی سی بی چیئرمین پہلے کمیٹی اجلاس میں کرکٹ کے معاملات پر کمیٹی کو بریفنگ بھی دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں