سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی فیاضیاں بے نقاب

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی فیاضیاں بے نقاب

اسلام آباد:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی فیاضیاں بے نقاب، ریاستی وسائل باپ کا مال سمجھ کر خرچ کرنے کا انکشاف، وزیراعظم سیکرٹریٹ اور محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی06گم شدہ گاڑیاں برآمد،ایک گاڑی نمبر AJKC995لینڈکروزر پلندری کی خودساختہ مشیر سمیرہ صدیق سے، دوسری گاڑی نمبر GA211کارباغ کی خودساختہ مشیر نائلہ گردیزی، تیسری گاڑی نمبری AB472کارراولاکوٹ کے طاہر سلطان، چوتھی گاڑی نمبرAJKC1694 لینڈ کروزرسابق وزیراعظم کے کورآرڈینیٹر شیش خان کے گھر دھیرکوٹ سے جبکہ دوگاڑیاں نمبری GA863اورGO879مظفرآباد سے برآمد ہوگئیں۔حکومت نے تمام سیکرٹریز سے سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال کرنے کی جوازیت مانگ لی۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے حالیہ اقدا م سے ایک بار ریاست میں تھرتھلی مچ گئی، باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری وسائل بے دردی سے استعمال کرنے اور سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کی بنا پر آئندہ چند روز میں حکومت کی جانب سے متعدد اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات کے خلاف احتساب بیورو میں ریفرنسز دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ ریاستی وسائل کو شیر مادر کی طرح لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب آتا دکھائی دے رہا ہے دوسری جانب کرپٹ عناصروزیراعظم چوہدری انوارالحق کے حالیہ اقدامات سے سہم گئے ہیں، کرپٹ مافیا کے وزیراعظم کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے بھی بے نقاب ہوگئے ہیں جس کی اصل وجہ یہی ہے کہ وزیراعظم نے شیر مادر کی طرح ریاستی وسائل لوٹنے والوں کی شہ رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے،ذرائع کے مطابق جلد ہی کرپٹ مافیا احتساب کی گرفت میں آجائے گا اور اس سلسلہ میں ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں