ہمارا مقصد صرف بنگلا دیش کو عزت دلانا تھا: محسن نقوی
پشاور:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف بنگلا دیش کو عزت دلانا تھا۔ہم نے بنگلا دیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی، ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارا مقصد بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا تھا، بنگلا دیش کے لیے یہ اقدام کیا تھا، بنگلا دیش کے جو جو مطالبات تھے مانے گئے۔
دو روز قبل لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے۔