پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خریدلیا
لاہور:پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا۔ملتان سلطانز کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔
آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود ہیں، پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے۔ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والی آکشن میں شریک ہیں۔
پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی میں پانچ بڈرز شریک ہیں۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔