ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی
کلکتہ:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی۔
گروپ سی کا یہ میچ ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا، جہاں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو 208 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں اٹلی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں اسکور 134 رنز تک محدود رہا۔ اٹلی کی جانب سے بین میناٹی نے 52 جبکہ ہیری میناٹی نے 37 رنز بنا کر مزاحمت کی، تاہم دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مارک واٹ نے 2 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس کامیابی کے بعد اسکاٹ لینڈ نے گروپ سی میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔