نیلامی سے چند لمحات قبل علی ترین کا پی ایس ایل فرنچائز نیلامی سے دستبرداری کا اعلان

0

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بقیہ 2 ٹیموں کی نیلامی شروع ہونے سے چند لمحات قبل ہی ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے اچانک اعلان کیا کہ غور و فکر کے بعد انہوں نے اور ان کے خاندان نے آج ہونے والی پی ایس ایل فرنچائز نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ان کا سفر صرف ایک کرکٹ ٹیم کی ملکیت تک محدود نہیں تھا بلکہ یہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی اور اس خطے کو آواز دینے کی کوشش تھی، جو طویل عرصے تک نظر انداز ہوتا رہا۔ یہی مقصد ان کے تمام فیصلوں اور اقدامات کی بنیاد رہا۔

علی ترین نے واضح کیا کہ اگر وہ مستقبل میں پی ایس ایل میں واپس آئے تو اس کی وجہ بھی وہی ہوگی، کیونکہ جنوبی پنجاب ان کے دل کے قریب ہے اور وہی ان کا گھر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.