ملالہ یوسفزئی کا پاکستانی طالبات کیلئے آکسفورڈ اسکالرشپ کا اعلان

0

لندن :نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی طالبات کے لیے خصوصی اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت انہیں برطانیہ کی معروف درسگاہ آکسفورڈ  یونیورسٹی  میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے آکسفورڈ سے اپنی گریجویشن مکمل کی تو ان کے دل میں یہ خواہش تھی کہ وہ ان لڑکیوں کے لیے کچھ کریں جو تعلیم کے حق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اسکالرشپ خاص طور پر اُن پاکستانی خواتین کے لیے ہے جو تعلیم کے ذریعے ملک میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم رکھتی ہیں۔ ملالہ کے مطابق، اگر کوئی پاکستانی خاتون آکسفورڈ میں ماسٹرز کرنے کا خواب دیکھتی ہے اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آ کر معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتی ہے تو یہ موقع اسی کے لیے ہے۔

اس پروگرام کے تحت درخواستیں **Oxford Pakistan Programme** کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ نئی طالبات کو آکسفورڈ میں خوش آمدید کہنے کی منتظر ہیں اور امید رکھتی ہیں کہ یہ اقدام پاکستانی خواتین کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.