جادو ٹونا یا اس کی تشہیر پر 6 ماہ سے 7 سال قید کی سزا،ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور
اسلام آباد: سینیٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے تحت جادو، جادو ٹونا اور اس کی تشہیر کی روک تھام کے لیے تعزیراتِ پاکستان میں نئی دفعہ 297-اے شامل کی گئی ہے۔
منظور شدہ بل کے مطابق جو شخص جادو ٹونا کرے یا اس کی تشہیر میں ملوث پایا جائے گا، اسے 6 ماہ سے 7 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکے گی، جبکہ جرم کے مرتکب شخص پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ سینیٹ نے وفاقی نصاب اور نصابی کتب سے متعلق ایک اور بل بھی منظور کر لیا ہے، جو سینیٹر عینی مری نے پیش کیا تھا۔ اس قانون سازی کا مقصد نصاب سے متعلق امور کو مزید منظم اور مؤثر بنانا ہے۔