شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

0

اسلام آباد: شعبان المعظم کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران بھی شرکت کریں گے، جبکہ محکمہ موسمیات، ماہرین فلکیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پشاور، لاہور، کراچی، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں اور اطلاعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

شعبان المعظم کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اجلاس کے اختتام پر کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.