پنجاب میں کوئی کچے یا پکے کا ڈاکو نہیں، طلال چوہدری کا مخالفین پر وار

0

فیصل آباد:وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی کچے یا پکے کا ڈاکو نہیں۔

گوجرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب دیگر صوبوں کے مقابلے میں ترقیاتی کاموں میں آگے ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کوڑا کرکٹ باقاعدگی سے اٹھایا جاتا ہے، جبکہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ایسی صورتحال نہیں ہے۔

وفاقی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پنجاب میں کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، اس کے علاوہ صوبے کے ہر حصے میں کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے، جو دیگر صوبوں میں موجود نہیں۔انہوں نے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ شہری بلاخوف گھروں میں رہ سکتے ہیں اور سفر کر سکتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں تھانے فروخت نہیں ہوتے اور شہری سوشل میڈیا پر آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران مہنگائی بڑھی، لیکن گزشتہ 2 سے ڈھائی سال میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مستقبل میں حالات مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.