پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0

اسلام آباد:پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ موقع پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کے مراکش کے سرکاری دورے کے دوران پیش آیا۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک نے دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اورامن، استحکام اور تعاون کے فروغ  کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفود کی سطح پر مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا، جس میں پاکستانی وزیردفاع نے مراکشی ہم منصب کو پاکستان میں تیار کردہ فٹبال تحفے میں پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.