پنجاب نے بلوچستان کو سالانہ 11 ارب روپے دیے، مجھے خوشی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

0

کوئٹہ:وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود صوبائی حکومت عوام کی خدمت میں مصروف ہے، جس پر میں وزیراعلیٰ اور یہاں کے سیاسی زعما کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں اور جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوتا، وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مئی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں افواج پاکستان نے انڈیا کو تاریخی سبق سکھایا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

شہباز شریف نے این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے کہا کہ اسلم رئیسانی کا مطالبہ تھا کہ وسائل 100 فیصد بڑھائے جائیں، ورنہ ہم دستخط نہیں کریں گے۔ ان کے مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ پنجاب نے اپنے حصے سے سالانہ 11 ارب روپے بلوچستان کو فراہم کیے جس پر انہیں خوشی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیصلے خاندان کی بنیاد پر نہیں بلکہ باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاق کراچی-چمن روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہا ہے، جسے خونی روڈ کہا جاتا ہے، یہ 300 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے سے 18 گھنٹے کا سفر 8 گھنٹے میں مکمل ہوگا اور پہلے کی طرح حادثات نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں ایک ساتھ 5 دانش سکول بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.