جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی صحت تسلی بخش ہے:آئی ایس پی آر

0

راولپنڈی: پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی صحت سے متعلق اپڈیٹ جاری کر دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے باعث زخمی ہوئے، جس کے بعد انہیں طبی معائنے اور علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس وقت سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرِ علاج ہیں اور انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.