پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

0

کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ میچ سے متعلق آج کسی بڑی پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ،پاکستان کرکٹ بورڈاور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق ہونے والے مذاکرات گزشتہ شب اختتام پذیر ہو گئے۔

 مذاکرات کے بعد اگلے 24 گھنٹوں میں کسی بڑے بریک تھرو کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی، تاہم تازہ صورتحال کے مطابق آج پیش رفت کے امکانات کم ہیں۔

ادھر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے، جس میں وہ وزیراعظم کو گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات پر بریف کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کو پیر 9 فروری تک پاک بھارت میچ کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب امکان ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق حتمی فیصلہ 12 فروری کو سامنے آئے گا۔

حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت تو کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا مؤقف اختیار کیا گیا تھا، جس پر تاحال مذاکرات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.