ٹرمپ نے ترک صدر کو خط لکھ کر غزہ امن منصوبے میں تعاون کی دعوت دی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خط لکھ کر غزہ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایک نئے بین الاقوامی امن اقدام میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق، خط میں صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے مجوزہ بورڈ آف پیس کا بانی رکن بننے کی پیشکش بھی کی۔خط میں انسانی بحران کے خاتمے، فوری جنگ بندی اور امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ترکی کے خطے میں کردار اور ترک صدر کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی امن عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ترک صدر نے خط کا غور سے جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور مناسب وقت پر جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی سطح پر اسے غزہ کے مسئلے پر سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔