ایران کے محب وطن لوگ احتجاج جاری رکھیں، اداروں پر قبضہ کرلیں، مدد پہنچ رہی ہے: ٹرمپ

0

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں سے متعلق بیان دیتے ہوئے ایرانی عوام سے احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے محب وطن لوگ احتجاج جاری رکھیں اور اپنے اداروں پر قبضہ کرلیں، مدد پہنچ رہی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام یاد رکھے جائیں، انہیں اس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایرانی مظاہرین کے قتل عام کے بند ہونے تک ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے بیان کے اختتام پر ایک بار پھر کہا کہ مدد پہنچ رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.