بابری مسجد کبھی نہیں بنے گی، قیامت تک بھی نہیں: یوگی آدتیہ ناتھ
نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ بابری مسجد دوبارہ کبھی تعمیر نہیں ہوگی اور قیامت تک بھی اس کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔
بھارتی میڈیا ادارے زی نیوز کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے روز اپنے بیان میں واضح کیا کہ بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر ممکن نہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ رام مندر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مسجد کی دوبارہ تعمیر کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ ہمیشہ مایوس رہیں گے۔
بابری مسجد اور رام مندر کا معاملہ بھارت میں ایک طویل عرصے سے حساس اور متنازع موضوع رہا ہے، جس پر مختلف سیاسی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔