بنگلادیش میں 10 نئی سیاسی جماعتیں سامنے آگئیں، 45 لاکھ نئے ووٹرز کا اضافہ

0

ڈھاکہ: بنگلادیش کے الیکشن کمشنر بریگیڈئیر (ر) ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں 10 نئی سیاسی جماعتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں جبکہ ووٹر لسٹ میں 45 لاکھ نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں اور اس کے ساتھ آئینی و قانونی اصلاحات کے لیے ریفرنڈم بھی کرایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق 60 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 50 جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

الیکشن کمشنر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شفاف اور پرامن انتخابات یقینی بنائے جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ پرانی ووٹر لسٹ میں شامل تقریباً 20 لاکھ افراد وفات پا چکے تھے، جبکہ نئی فہرست میں 45 لاکھ نئے ووٹرز شامل کیے گئے ہیں۔

انتخابی اخراجات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے کہا کہ ہر امیدوار کو اپنے حلقے میں فی ووٹر 10 ٹکا خرچ کرنے کی اجازت ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی حلقے میں 3 لاکھ ووٹرز ہوں تو امیدوار زیادہ سے زیادہ 30 لاکھ ٹکا خرچ کر سکتا ہے۔ ڈھائی لاکھ سے کم ووٹرز والے حلقوں میں اخراجات کی حد 25 لاکھ ٹکا مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ حد سے تجاوز کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے اور تمام امیدواروں کو شفاف انتخابی مہم چلانے کے لیے قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.