عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل ضروری ہے: پاکستانی مندوب

0

اقوام متحدہ: پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا جا سکا، اور اس کے لیے سیاسی و سفارتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ تنازعات کو پرامن اور قانونی طریقے سے حل کیا جائے۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ وہ تمام تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں اور عالمی قوانین کے مطابق مسائل کے حل کو ضروری سمجھتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی عاصم افتخار نے سلامتی کونسل اجلاس میں تمام تنازعات کے پُرامن حل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.