وزن کم کرنے والی ’آف لیبل‘ دوائیں: صحت کے سنگین خطرات کا خدشہ

0

لندن :برطانیہ میں حالیہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ پچھلے ایک سال میں کم از کم 1.6 ملین افراد وزن کم کرنے والے انجیکشنز استعمال کی ہیں، تاہم ہر 7واں صارف ایسی دوائیں لے رہا تھا جو وزن کم کرنے کے لیے منظور شدہ نہیں ہیں۔

وزن کم کرنے والی مشہور ادویات جیسے ویگووی اور مونجارو کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد افراد ان ادویات کو بغیر نسخے کے خرید کر وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن(یوسی ایل) کے محققین کی جانب سے 5260 شرکا پر کیے گئے سروے کے مطابق اس سال تقریباً 3.3 ملین افراد وزن کم کرنے والی دوائیں استعمال کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔

سروے میں بتایا گیا کہ 2.9 فیصد شرکاء نے GLP-1 دوائیں وزن کم کرنے کے لیے استعمال کرنے کی تصدیق کی، جو کہ پورے ملک میں تقریباً 1.6 ملین افراد بنتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بغیر طبی نگرانی یا نسخے کے’آف لیبل‘ دوائیں لینا سنگین صحت کے خطرات پیدا کرسکتا ہے، جن میں دل، جگر اور ہاضمہ سے متعلق مسائل شامل ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کی نصیحت ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے کسی بھی انجیکشن یا دوا کا استعمال صرف ڈاکٹر کی ہدایت کے تحت کیا جائے تاکہ صحت کے سنگین مسائل سے بچا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.