صدر مملکت کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

0

ابوظہبی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.