اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی امور، پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی تعاون سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں دونوں رہنما ملاقات کریں گے، تاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.