سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر بھائیوں کے ہوٹل پر قبضے کا الزام، مقدمہ درج

0

راولپنڈی: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر اپنے بھائیوں کے ہوٹل پر زبردستی قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے راجہ شہزاد سلطان کی مدعیت میں سردار تنویر الیاس سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق سردار تنویر الیاس کے سپروائزر اکرام الحق نے مسلح افراد کے ہمراہ آدم جی روڈ پر واقع الشمس ہوٹل پر قبضہ کیا، جو سردار یاسر الیاس اور سردار راشد الیاس کی ملکیت ہے۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ مسلح افراد نے ہوٹل کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر ہوٹل خالی کرانے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ ہوٹل سردار تنویر الیاس کی ملکیت ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سردار تنویر الیاس کے سپروائزر نے ہوٹل کے سکیورٹی گارڈ کو حبسِ بیجا میں بھی رکھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ تمام الزامات کی چھان بین قانون کے مطابق کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.