موڈیز کی جانب سے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ مستحکم قرار، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

0

اسلام آباد:وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے عالمی ریٹنگ ایجنسی Moody’sکی جانب سے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ کو “مستحکم” (Stable) قرار دیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے، جبکہ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس اور ریٹنگز پاکستان کی معاشی سمت کے درست ہونے کا واضح ثبوت ہیں۔

شہباز شریف  نے کہا کہ معاشی استحکام اور ترقی کے لیے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، جو قابلِ تحسین ہے۔ وزیرِ اعظم کے مطابق اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.