پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک بن گیا، گلف نیوز کی تصدیق

0

اسلام آباد: بین الاقوامی جریدے گلف نیوز نے پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سال 2026 کے آغاز پر پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ باسمتی چاول کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد اضافہ اس کامیابی میں کلیدی ثابت ہوا۔ دسمبر 2025 کے دوران پاکستان نے 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول عالمی منڈیوں میں برآمد کیے۔

اسی عرصے میں ویتنام کی چاول برآمدات 3 لاکھ 87 ہزار ٹن رہیں، جس کے بعد پاکستان نے ویتنام پر سبقت حاصل کرتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے سب سے زیادہ چاول متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیے گئے، جو پاکستانی زرعی برآمدات اور معیشت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.