ملتان کسٹمز کا بڑا انسدادِ اسمگلنگ آپریشن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیاء ضبط

0

ملتان: کسٹمز نے انسدادِ اسمگلنگ آپریشن کے دوران 4 کروڑ 1 لاکھ 42 ہزار روپے مالیت کی غیر قانونی اشیاء ضبط کر لی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق مشاہد سینٹر اور غلہ منڈی میں کی گئی کارروائیوں کے دوران غیر ملکی سگریٹس، ملک پاؤڈر، زیرہ، بیٹل نٹس، ایم ایس جی اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئیں۔

کارروائی کے دوران شاہین گٹکا، حقہ کے فلیورز اور وِیپ ڈیوائسز بھی ضبط کی گئیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے اسمگلنگ کے مکمل تدارک اور قانونی تجارت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.