پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

0

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا۔ جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت اثرات دیکھے گئے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,881 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 183,338 پر پہنچ گیا۔ چند ہی دیر بعد انڈیکس میں مجموعی طور پر 2,575 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بعد ازاں کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 3,152 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے یہ 184,600 کے ہندسے سے تجاوز کر گیا۔ ڈیڑھ گھنٹے میں PSX کا انڈیکس 1.7 فیصد تک بڑھ گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی بین الاقوامی مارکیٹس کے مثبت اثرات، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی وجہ سے دیکھی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.