2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 40.18 ارب ڈالر وطن بھیجے: سٹیٹ بینک

0

کراچی:سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2025 میں 3.58 ارب ڈالر وطن بھیجے، جس میں سب سے زیادہ رقم سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 81 کروڑ ڈالر بھیجی گئی۔ متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ، برطانیہ سے 56 کروڑ اور یورپی ممالک سے 49 کروڑ ڈالر پاکستان منتقل ہوئے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سال 2025 میں مجموعی طور پر 40.18 ارب ڈالر وطن بھیجے۔ سال کے دوران کم ترین ترسیلات جنوری میں 3 ارب ڈالر رہیں، جبکہ مارچ میں سال کی سب سے زیادہ ترسیلات 4.05 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ سالانہ اوسط ماہانہ ورکرز ترسیلات 3.34 ارب ڈالر رہی۔

سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کا مسلسل بڑھنا ملکی اقتصادی استحکام کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.