نیپرا کا بڑا فیصلہ: یکم جنوری سے بجلی فی یونٹ 1 روپے 79 پیسے مہنگی، 93 پیسے کمی کا بھی اعلان

0

اسلام آباد :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے یکم جنوری سے فی یونٹ بجلی 1 روپے 79 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے اس فیصلے کو منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

اس وقت ملک میں بجلی کا اوسط بنیادی نرخ **31 روپے 59 پیسے فی یونٹ** ہے، جس میں اضافے کے بعد صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب نیپرا نے صارفین کے لیے فی یونٹ 93 پیسے کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کمی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فی یونٹ 93 پیسے کی کمی کا فائدہ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں ملے گا، تاہم لائف لائن صارفین اس ریلیف سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.