پشاور: کسٹمز نے 7 کروڑ 95 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا

0

پشاور:کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے ایک بڑی کارروائی میں تقریباً 7 کروڑ 95 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا ہے۔

ضبط شدہ سامان میں شامل ہے: 222 کارٹن غیر ملکی سگریٹ، 240 کارٹن پان پارس حقہ فلیور، 1,800 کلوگرام پوست کے بیج، 1,150 پیکٹس گٹکا اور اسمگل شدہ سامان کو لے جانے والے ٹرک کو کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام اور قانونی تجارت کے فروغ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملکی معیشت اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملکی معیشت اور قانونی تجارتی سرگرمیوں کی حفاظت کے لیے جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.