ایران کیخلاف محدود جارحیت بھی جنگ کے آغاز کے مترادف ہوگی: علی شمخانی

0

تہران :ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے ایران کی میزائل صلاحیت کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی محدود جارحیت کو بھی جنگ کا آغاز تصور کیا جائے گا۔

تہران میں اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی شمخانی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام کسی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتا۔ قومی دفاعی صلاحیت ایران کی خودمختاری اور سلامتی سے جڑی ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مخالفین کو واضح پیغام دیا کہ ایران کے خلاف معمولی فوجی اقدام بھی بھرپور ردعمل کا باعث بنے گا۔ ساتھ ہی واشنگٹن کو مشورہ دیا کہ دھمکیوں کی بجائے سنجیدہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے تناظر میں خطے میں ایک اور بحری بیڑہ تعینات کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.