پی سی بی نے ملتان سلطانز کو معطل کردیا، آئندہ سیزن میں شرکت خطرے میں

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کرتے ہوئے باضابطہ طور پر ٹرمینیشن نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی پالیسیوں پر عوامی تنقید کے بعد کیا گیا، جسے بورڈ نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کو سسپنشن اور ٹرمینیشن وارننگ نوٹس موصول ہو چکا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر معاملہ خوش اسلوبی سے حل نہ ہوا تو بورڈ **پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن** سے قبل فرنچائز کے نئے مالک کی تلاش کا عمل شروع کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا مؤقف ہے کہ لیگ کے ضوابط اور معاہدے کی مکمل پاسداری سب ٹیموں کے لیے لازم ہے، اور کسی بھی فرنچائز کو قواعد سے بالاتر اجازت نہیں دی جا سکتی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ علی ترین کے حالیہ بیانات، جن میں انہوں نے پی سی بی کی پالیسیوں اور فیصلوں پر کھلے عام تنقید کی تھی، نے صورتحال کو سنگین بنا دیا۔ پی سی بی نے ان بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس اقدام پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم فرنچائز کے قریبی ذرائع کے مطابق قانونی مشاورت جاری ہے اور بورڈ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے امکانات زیر غور ہیں۔اس پیش رفت کے بعد پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، اور اگر تنازع برقرار رہا تو ملتان سلطانز کی لیگ میں شمولیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی کامیاب ترین فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے۔ ٹیم نے 2021 میں پہلا ٹائٹل جیتا تھا اور اس کے بعد کے سیزنز میں بھی مسلسل فائنلزتک رسائی حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.