بھارتی ٹیم کھڑی انتظار کرتی رہ گئی، انتظامیہ ایشیاکپ کی ٹرافی اپنے ساتھ لےگئی
دبئی: ایشیا کپ کی تقریب فاتح ٹیم کو ٹرافی دیے بغیر ہی ختم ہوگئی اور انتظامیہ ٹرافی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔
بھارتی ٹیم کھڑی انتظار کرتی رہ گئی لیکن ٹرافی بھارتی کرکٹ ٹیم کو نہیں دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھارتی ٹیم کو ٹرافی ملنے کا امکان نہیں ہے، ایشیا کپ کی انتظامیہ ٹرافی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کو نہ تو میڈلز ملے اور نہ ہی چیمپئن کا بورڈ دیا گیا جس کے باعث بھارتی ٹیم نے ٹرافی اور چیمپئن کے بورڈ کے بغیر ہی تصاویر بنوائیں۔دوسری جانب بھارتی ٹیم اب تک گراؤنڈ میں موجود ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹرافی لے کر جائیں گے جب کہ اسٹیڈیم کی لائٹس بھی بجھادی گئی ہیں۔