سیلاب کے باعث 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف مشکل ہے: وزیر خزانہ

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل قرار دےد یا۔

چینی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں،  زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی جب کہ موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

سینیٹر اورنگ زیب نے کہا کہ  مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے، معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا، 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا جب کہ رواں سال 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف تھا لیکن سیلاب سے یہ کچھ متاثر ہوسکتی ہے تاہم اس کے باوجود پُرامید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، چین سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی زیر غور ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.