لاہور: جوئے کی ایپ پروموشن کیس:ڈکی بھائی کی بعداز گرفتاری ضمانت خارج
لاہور: جوئے کی ایپ پروموشن کیس میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی بعداز گرفتاری ضمانت خارج ہو گئی ۔
لاہور کی ضلع کچہری میں جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بعداز گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔