بھارت کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ، 85 ارب ڈالر سے زائد دفاعی اخراجات کیلئے مختص

0

نئی دہلی: بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کرتے ہوئے بجٹ 2026 میں دفاعی اخراجات کے لیے 85 ارب ڈالر سے زائد رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہیں، پنشنز اور دفاعی سازوسامان کی خریداری شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی افواج کی جدید کاری کے لیے 2.19 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ 2026 میں بھارت نے بنگلادیش کے لیے مالی امداد کو نصف کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ بجٹ میں بنگلادیش کے لیے 1.2 ارب روپے رکھے گئے تھے، تاہم نئے بجٹ میں یہ رقم کم کرکے 60 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارت نے افغانستان کے لیے امداد میں 50 کروڑ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 1.5 ارب روپے کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں بجٹ 2026 میں بھارت نے بھوٹان، سری لنکا، نیپال، ماریشیس اور لاطینی امریکی ممالک کے لیے امداد میں اضافہ کیا ہے، جبکہ میانمار اور مالدیپ کے لیے مختص امداد میں کمی کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.