امریکا، ایران کشیدگی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
اسلام آباد: خلیج کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان مخاصمت کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم فروری 2026 سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات (POL) کی قیمتوں میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق: ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 9.47 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.69 روپے فی لیٹر اضافہ لائٹ ڈیزل آئل (LDO) کی قیمت میں 6.95 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور خلیجی خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث مقامی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، جس کا براہ راست اثر مہنگائی پر پڑ سکتا ہے۔