امریکی اڈے ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہیں، حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج

0

تہران: ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی بھی احمقانہ کارروائی کی تو ایران فوری اور بھرپور ردعمل دے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے فوجی منصوبے اور ضروری احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ تمام تر دفاعی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ایرانی فوج کے مطابق خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار بحری جہاز ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ تمام تنصیبات ایران کے درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی رینج میں آتی ہیں۔

ایرانی فوجی قیادت نے واضح کیا کہ ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر اور سخت جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.