پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک۔امریکہ تعلقات کے مثبت رخ پر اطمینان کا اظہار کیا اور حالیہ علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو وسعت دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو نئی جہتوں تک لے جانے اور عالمی و علاقائی سطح پر مشترکہ مقاصد کے لیے قریبی روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔