اداکارہ سبینہ سید رشتۂ ازدواج میں منسلک، عروسی لباس پر تنقید کی زد میں آ گئیں

0

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

اداکار جوڑی کا نکاح کراچی میں سادگی کے ساتھ انجام پایا، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ نکاح کے موقع پر سبینہ سید نے سفید اور گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا، جبکہ خاقان شاہنواز نے سفید رنگ کا کڑھائی دار کرتا اور سفید شال زیب تن کی۔

جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں، تاہم تصاویر سامنے آتے ہی اداکارہ سبینہ سید کا عروسی جوڑا سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گیا۔

صارفین کی جانب سے جوڑی کو نکاح کی مبارکباد تو دی گئی، لیکن ساتھ ہی سبینہ سید کے لباس پر مختلف تبصرے بھی کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا،“معذرت کے ساتھ لیکن آپ کا غرارا عجیب سا ہے” جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، “یہ شرارا ہے یا پردے کے فرلز؟”

سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف خوشی کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، وہیں اداکارہ کے عروسی لباس پر بحث بھی زور پکڑتی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.