پاکستان اور بیلجیئم کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر بیلجیئم کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ میکسیم پریوو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلجیئم کے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تجارت، تعلیم، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر دونوں ممالک اپنے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچا سکتے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے اور عالمی فورمز پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک مشترکہ اہداف کے حصول اور خطے میں امن و ترقی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ملاقات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت دینے کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.