پاک سعودی بھائی بھائی ۔۔ہم ایک ہیں ایک رہیں گے : سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی

0

اسلام آباد: سعودی عرب کا 95ویں قومی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سفارتی اور مذہبی تعلقات قائم ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے عہد کیا جاتا ہے کہ سعودی عرب ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اسلام آباد: سعودی عرب کا 95ویں قومی دن کے موقع پرچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی روایتی رقص کر رہےہیں

تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری، حکومت اور عوام کی جانب سے شاہ سلمان، ولی عہد اور سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں، ہر پاکستانی سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلق محسوس کرتا ہے کیونکہ یہ حرمین الشریفین کی سرزمین ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سعودی عرب کی حفاظت پاکستان کے لیے ایک مقدس فریضہ ہے اور ہم سعودی عرب کی سالمیت اور خودمختاری کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے خطرات کے ماحول میں مسلم امہ کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، اسلاموفوبیا اور دیگر چیلنجز صرف ایک ملک نہیں بلکہ پوری امت کو درپیش ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق صرف دفاعی نہیں بلکہ معاشی شعبے میں بھی فروغ پا رہا ہے۔ سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان، یقین اور برادرانہ تعلقات دونوں ملکوں کو ہمیشہ جوڑے رکھیں گے۔

اسلام آباد:تقریب میں وزیر اعطم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ، مولانا فضل الرحمن ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی ، وفاقی وزرا علیم خان اور دیگر شخصیات شریک ہیں

تقریب میں  وزیر اعطم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ، مولانا فضل الرحمن ، گورنر سندھ  کامران ٹیسوری ، گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی ، وفاقی وزرا  علیم خان ، بلال اظہر کیانی ، فہد ہارون ، سردار محمد یوسف ، سردار یاسر الیاس ، کھیل داس کوہستانی ، مولانا راغب نعیمی ، مولانا طاہر اشرفی  ، مختلف ممالک کے سفرا ، اعلیٰ عسکری حکام اور دیگر نامور شخصیات شریک ہوئیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.