بلاول بھٹو آئندہ ایک دو روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔ آئندہ ایک دو روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نفرت کے بیانیے کو ہوا دی،  وہ جھوٹ کے سہارے کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی ایجنسی اور سفارتکاروں کو علم ہے کہ خان صاحب نے غلط بیانی کی ہے۔ مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ ابھی تک مجھے پاسپورٹ نہیں ملا، جب پاسپورٹ ملے گا تو عمرہ کی ادائیگی کے لئے جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر ٹیکس ریٹرن نہ دینے کا مقدمہ ہے، میں نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں تاخیر نہیں کی، میرے اثاثے اور گھر پر قبضہ کر لیا، گھر اللہ کی امانت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں