صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی ملاقات

اسلام آباد:صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ون آن ون تفصیلی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔

اس موقع پر اس امر کا اعادہ بھی کیا گیا کہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس قائم کی جائے گی تاکہ عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں اور اسی طرح آزادکشمیر میں میگا پروجیکٹس بھی شروع کیے جائیں گے تاکہ آزادکشمیر کو خود کفالت کی منزل کی جانب گامزن کیا جا سکے۔ آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے گا۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں