سابق میئر اسلام آباد انصر شیخ عزیز نے عمران خان کے جھوٹ کا بھانڈه پھوڑ دیا

سابق میئر اسلام آباد انصر شیخ عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ بنی گالا کی سڑک کیلئے عمران خان نے صرف 30 لاکھ روپے دیئے تھے۔ کروڑوں روپے کی سڑک بنوانے کی باتیں جھوٹ ہیں۔

اسلام آباد: جی ٹی وی کے پروگرام ریڈ زون میں اینکر پرسن علی رضا علوی کے سوال کے جواب میں شیخ عنصر عزیز نے بتایا کہ 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ان کے گھر بنی گاله ملنے گئے تو عمران خان نے درخواست کی کہ براہ کرم بنی گالہ تک سڑک بنوادی جائے جس پر نواز شریف کے حکم سے مین مری روڈ سے بنی گالہ عمران خان چوک تک سڑک بنوائی گئی۔

اس کے بعد عمران خان نے چوک سے آگے اپنے محل کے اندر تک سڑک کیلئے 30 لاکھ روپے ادا کیے یه وه سڑک ہے جو صرف وہ خود یا ان سے ملنے آنے والے لوگ استعمال کرتے ہیں۔عمران خان کو چاہیے کہ توشہ خانے سے کمائے ہوئے باقی 17 کروڑ 70 لاکھ کا حساب دی۔

 واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے جلسہ عام میں ہزاروں افراد کے سامنے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے توشه خانه کے پیسوں سے عوام کیلئےسڑک بنوائی جس پر اس وقت کے میر اسلام آباد نے واضح کیا کہ بنوائی جانے والی سڑک خودان کے اپنے محل کی سڑک ہے جہاں عام آدمی گذر بھی نہیں سکتا اور اس کیلئے 18 کروڑ نہیں صرف 30 لاکھ دئیے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں