وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کے ترقیاتی امور اور امن و امان سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح رہے گی۔

وزیرِاعظم کوئٹہ میں خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور سیکشن ٹو کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ کراچی، کوئٹہ، چمن شاہراہ کے حصے خضدار کچلاک قومی شاہراہ کی تعمیرِ نو اور اسے دو رویہ کرنے سے بلوچستان کے اہم شہروں کے مابین آمدورفت میں آسانی ہوگی۔

وزیرِ اعظم بلوچستان کے انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال بالخصوص رمضان خصوصی پیکیج پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔ وہ بلوچستان میں اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت میں فروخت اور اشیا کی فراہمی کے فقدان کی شکایت پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

وزیر مواصلات مولانا اسد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چیرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیرِاعظم بلوچستان میں عوامی نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں